10 Jun 2026
(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 10 موبائل فون ، 80 ہزار روپے نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان وارداتوں کے دوران اسلحہ بھی استعمال کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیم اور اس کا ساتھی بلال شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
