اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 445600 دس گرام : 382000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 408464 دس گرام : 350164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6809 دس گرام : 5844
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتیں کرنے والی خاتون گرفتار

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز)اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار خاتون کی شناخت نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر بھیک مانگنے کے بہانے مختلف علاقوں میں گھروں اور ہوسٹلز کی ریکی کرتی تھی۔

ایس ایچ او اچھرہ آصف مانگٹ کے مطابق ملزمہ مناسب موقع ملنے پر گھروں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی ملزمہ نے اچھرہ کی شیر شاہ کالونی میں ایک گھر سے نقدی چوری کی تھی۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس سے وابستہ دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق ملزمہ کے مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر ممکنہ جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے