اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواستوں پرسیکرٹری پنجاب اسمبلی کو نوٹس، جواب طلب

10 Jun 2026
10 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی، جس دوران رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کو بائی پاس کرتے ہوئے زرعی ٹیکس میں اضافہ کیا، جو آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔ درخواست میں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی خط و کتابت منظر عام پر لانے کی استدعا بھی کی گئی۔

درخواست گزاروں کے مطابق غیر شفاف ٹیکس نظام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور حکومت نے آئینی تقاضے پورے کیے بغیر کسانوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ زرعی ٹیکس میں اضافے کو اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہونا چاہیے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زرعی ٹیکس میں اضافے سے متعلق جاری کیے گئے تمام نوٹیفکیشنز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے