اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس میں47 جونیئر کلرکس کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم کی ہدایت پر 47 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ 

ترجمان کے مطابق سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے لیے 90 سے زائد کیسز زیر غور آئے، جن کا قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جبکہ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 47 جونیئر کلرکس کو ترقی دے دی گئی۔

اس سلسلے میں اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان  نے ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ترقی پانے والوں میں حسیب ریاض، مدثر غفور، وسیم اشرف، مبشر وکیل، رئیس احمد، سجاد حسین، علی عباس، طیبہ جبیں، محسن رضا، احمد علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے