جرم وانصاف
ہربنس پورہ: شادی ہال میں باراتیوں اورانتظامیہ میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی
09 Jun 2026
09 Jun 2026
(لاہور نیوز) باراتیوں اور شادی ہال انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
لاہور پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں شادی ہال میں انتظامات کی شکایت پر باراتیوں اور انتظامیہ میں تکرار ہوئی اور بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی ۔
پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ بھی شروع ہوگئی جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔
