09 Jun 2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہو گئی جبکہ پولیس نے شبہ میں ایک نوجوان کو حراست میں لے کے لاش کو مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔
پولیس کے مطابق گولڈ کرسٹ مال میں واقع گرینڈ گیل وے سوٹس کے ایک کمرے سے لڑکی کی لاش ملی، جس کی شناخت 23 سالہ فضا کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فضا کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ موجود وقار نامی نوجوان کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے،
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
