اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 100.01 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

اے این ایف کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے جوتوں سے 970 گرام آئس برآمد کی گئی، جس پر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی ایک خاتون کے پیٹ سے 210 گرام وزنی 30 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور کے علاقے اپر مال میں واقع ایک کوریئر آفس میں کویت بھیجے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران سنوکر ٹیبل کے اندر چھپائی گئی 2.520 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ادھر بلوچستان کے علاقے بالیلی، ضلع کوئٹہ کے قریب ایک گاڑی سے 84 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں مری روڈ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے