اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پب جی پر دوستی کے بعد کی شادی، اغوا کیس میں پولیس سے جواب طلب

09 Jun 2026
09 Jun 2026

لاہور: (محمد اشفاق) پب جی گیم کے ذریعے دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے ملزم عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدنان کلیاڑ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے درمیان پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد ازاں پسند کی شادی پر منتج ہوئی، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ لڑکی کے والدین نے ناراضی پر لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔

وکیل کے مطابق لڑکی کے والدین نے دباؤ ڈال کر لڑکی سے لڑکے کے خلاف بیان دلوایا، جبکہ مقدمے میں شامل اغوا اور زیادتی کی دفعات جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ درخواست گزار گزشتہ پانچ ماہ سے جیل میں قید ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا اور مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے