اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رنگ محل: تاجر سے 5 کروڑ روپے کا سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

09 Jun 2026
09 Jun 2026

(لاہور نیوز) رنگ محل کے علاقہ میں تاجر فہد علی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے ملزم کا پولیس نے سراغ لگا لیا، 3 کروڑ روپے کی نقدی بھی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار کر کے رقم برآمدکر لی گئی، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی  نے کہا کہ دونوں ملزمان نجی بینکوں میں بطور مینجر ڈیوٹی سرانجام دے رہےتھے، ملزمان نے دھوکہ دہی سے شہری فہد علی سے 5 کروڑ روپے منگوائے۔

مرکزی ملزم ساتھی ملزم کے ساتھ رقم لے کر فرار ہو گیا  تاہم ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے مال مسروقہ مدعی مقدمات کے سپرد کیا۔

رقم برآمد کرنے پر شہری نے انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کوسراہا اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے