08 Jun 2026
(لاہور نیوز) شفیق آباد کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق وقاص نامی شہری اپنی بیٹیوں کو گھر کے باہر جھولا جھلوا رہا تھا کہ اسی دوران ملزم فرید عرف ماجھا مالی نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں وقاص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شہری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران وقاص کے کندھے پر گولی لگی تھی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
