اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 320.94 قیمت فروخت : 321.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.31 قیمت فروخت : 371.97
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.22 قیمت فروخت : 196.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.57 قیمت فروخت : 199.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7073 دس گرام : 6070
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال میں پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 28 مقدمات درج

08 Jun 2026
08 Jun 2026

(لاہور نیوز) سال 2026ء کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج ہوئے، درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 50 اہلکار نامزد کئے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 50 اہلکار نامزد کئے گئے ہیں، جن میں 5 سب انسپکٹر اور 14 اے ایس آئیز شامل ہیں جبکہ مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 31 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہیں۔

مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا، سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6، سول لائنز اور صدر ڈویژن میں 5، 5 مقدمات درج ہوئے، سٹی اور کینٹ ڈویژن میں پولیس کے خلاف 4، 4 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کیخلاف 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے