اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بچی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج

06 Jun 2026
06 Jun 2026

(لاہورنیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق مقدمہ شیراز حسن سب انجینئر واسا کی مدعیت میں تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج ہوا، جس کے متن کے مطابق یو سی 134 علی پارک بازار میں ترقیاتی کام جاری ہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ محمد راشد، اشرف اینڈ برادرز نامی کمپنی ٹھیکے پر کام کر رہی ہے، گلیوں میں سیوریج کے پائپ اور واٹر سپلائی کے پائپ ڈالنا کمپنی کا کام ہے، گلیوں کے مین ہول کو ڈھکنا بھی کمپنی کا کام ہے۔

چوڑا بازار کی گلیوں میں گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچی مین ہول میں گر گئی تھی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو باہر نکالا۔

کمپنی کے ٹھیکیدار سلیمان کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے