(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں مجرم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کمسن بچے سے بدفعلی کے مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے بین الاقوامی میڈیکل ریسرچ اور بدفعلی کے بعد ذہنی کفیت سے متعلق ریسرچ پیپر کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا۔
فیصلہ جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس امجد رفیق نے مجرم امتیاز کی اپیل پر جاری کیا۔
فیصلہ میں لکھا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے مجرم امتیاز کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا درست سنائی، مجرم امتیاز حسین کے خلاف تھانہ بہاولپور پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا، مدعی کے مطابق وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ میلسی شہر میں گئے۔
جاری کردہ فیصلہ میں مزید بتایا گیا کہ مدعی کے مطابق ایک بیٹا گھر پر تھا، جب وہ شہر سے گھر واپس پہنچے تو ملزم اسکے بیٹے سے بدفعلی کررہا تھا، مجرم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکی مٹھائی کی دکان ہے اسکے کیش دراز سے بچہ پیسے لیکر بھاگا۔
مجرم کے مطابق اس نے بچے کو مارا جس کےبعد اس پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا، میڈیکل اور فرانزک رپورٹس مجرم کیخلاف آئیں، مجرم کو شک کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا۔
