06 Jun 2026
(لاہور نیوز) چوہنگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او چوہنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ضلع قصور سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزم راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔ ملزم نے چند روز قبل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی ایک خاتون سے پرس چھیننے کی واردات کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابتدائی تحقیقات میں درجن سے زائد خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
