05 Jun 2026
(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق شمع کالونی کا رہائشی 25 سالہ عمر اپنی حویلی کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس کے مطابق متوفی کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا الزام مخالفین پر عائد کیا ہے۔ تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
