اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن: نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، مقدمہ درج

04 Jun 2026
04 Jun 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں برکت نالہ سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو نالے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کی شناخت اور قتل کے محرکات سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی بنیاد پر ملزمان تک پہنچنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے