اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کیا اور ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مچھلی منڈی کے قریب ملزمان موٹر سائیکل کا توازن برقرار  نہ رکھ سکے اور گر پڑے، جس کے نتیجے میں ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا اور گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم ڈکیتی، چوری، گینگ چھینا جھپٹی اور غیر قانونی اسلحہ سمیت 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے