اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جہیز کی گاڑی فروخت کرنے کے الزام پر شوہر کی ضمانت منظور

05 Jun 2026
05 Jun 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں میاں بیوی کے اختلافات سے متعلق ایک انوکھا مقدمہ سامنے آ گیا، بیوی نے جہیز میں ملنے والی گاڑی فروخت کرنے پر شوہر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرا دیا۔

جسٹس طارق محمود باجوہ نے محمد عمیر ریاض کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بیوی نے شوہر کے پاس بطور امانت رکھی گئی گاڑی فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا تھا، گاڑی بیوی کے نام پر رجسٹرڈ تھی جبکہ شوہر صرف اسے استعمال کر رہا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق بیوی نے خاندانی تنازع اور ازدواجی اختلافات کے باعث مقدمہ درج کرایا، بیوی سامان جہیز کی واپسی کا دعویٰ پہلے ہی فیملی کورٹ میں دائر کر چکی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متنازع گاڑی پہلے ہی فیملی کورٹ میں زیر سماعت جہیز کے دعوے کا حصہ بن چکی ہے، شکایت کنندہ نے خود فیملی کورٹ میں گاڑی کو جہیز کا سامان قرار دیا تھا، بیوی نے ایف آئی آر میں زیر التوا فیملی مقدمے کا ذکر نہیں کیا۔

ریکارڈ کے مطابق گاڑی اب بھی بیوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ بظاہر میاں بیوی کے خراب ازدواجی تعلقات کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم تفتیش میں شامل ہو چکا ہے اور ریکارڈ پر کسی بد نیتی یا بدعنوانی کا ثبوت موجود نہیں، عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد عمیر ریاض کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے