(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ فرائض کو پسِ پشت ڈال کر ذاتی لالچ کی پیروی کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر انکوائری، اے ایس آئی کیخلاف الزامات درست ثابت ہوئی ۔ نشہ میں دھت 6 افراد کو تھانہ منتقلی کے بعد قانونی کارروائی نہ کرنے پر اے ایس آئی عزیز اللہ کو معطل کردیا گیا۔ اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر اے ایس آئی کیخلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرائض کو پسِ پشت ڈال کر ذاتی لالچ کی پیروی کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا ۔
کھلی کچہری میں کرایہ داری، فراڈ اور گھریلو تشدد سے متعلق متعدد شکایات بھی پیش ہوئے ۔ متعلقہ ایس ایچ اوز کو شکایات کے فوری ازالے اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدانتظامی پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، تھانوں میں انصاف کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہیں۔
