اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ پولیس کی کارروائی، بچے سے موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل بچے سے موبائل فون چھیننے کی واردات میں ملوث متحرک سنیچر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دو روز قبل مین روڈ پر ایک بچے سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس میں ملزم کو موبائل چھیننے کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی شاہدرہ شاہزیب کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے درجنوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او شاہدرہ خرم شہزاد اور سب انسپکٹر نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی مہدی کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے متحرک سنیچر کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے