اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • یورو قیمت خرید: 323.68 قیمت فروخت : 324.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.78 قیمت فروخت : 375.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.65 قیمت فروخت : 200.01
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.04 قیمت فروخت : 201.40
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.42 قیمت فروخت : 909.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469500 دس گرام : 402500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430372 دس گرام : 368956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7902 دس گرام : 6782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیروانی ماپ کے مطابق سلائی نہ ہونے پر دکاندار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

03 Jun 2026
03 Jun 2026

(لاہور نیوز) صارف عدالت میں شیروانی ماپ کے مطابق سلائی نہ کئے جانے پر دلہا ہاؤس بھاٹی گیٹ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

درخواست بھاٹی گیٹ کے رہائشی صفدر جٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو 15 جون کیلئے بحث کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

درخواست گزار کے موقف کے مطابق شادی کے موقع پر پہننے کیلئے اس کے سسرال والوں  نے شیروانی کا کپڑا فراہم کیا تھا، جسے سلائی کیلئے ایک ٹیلر کے سپرد کیا گیا، تاہم تیار ہونے والی شیروانی مقررہ ماپ اور سائز کے مطابق نہیں تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناقص سلائی کی وجہ سے درخواست گزار کو ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر دلہا ہاؤس بھاٹی گیٹ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

صارف عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے