01 Jun 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے، گزشتہ 5 ماہ میں مختلف وجوہات کی بنا پر 55 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق رواں سال میں اب تک 55 افراد نے مختلف وجوہات پر خودکشی کی، خودکشی کرنے والوں میں 8 خواتین اور 47 مرد شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جنوری میں خودکشی کے 14 واقعات رپورٹ، 11 مرد، 3 خواتین جان سے گئے، فروری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 11 مرد، ایک خاتون ہلاک ہوئی، مارچ میں 6 افراد کی خودکشی، 5 مرد اور ایک خاتون نے اپنی جان گنوائی۔
ایدھی ترجمان نے مزید بتایا کہ اپریل میں خودکشی کے 10 واقعات رپورٹ، 9 مرد، ایک خاتون جان سے گئی، مئی میں خودکشی کے 13 واقعات رپورٹ، 11 مرد، 2 خواتین نے اپنی جان لی تاہم واقعات میں غربت،محبت میں ناکامی،گھریلوناچاقی ودیگرمحرکات کار فرما رہے۔
