01 Jun 2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ پولیس کو مطلوب ڈکیتی و چوری کے 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ڈولفن سکواڈ نے جوہر ٹاؤن اور نشتر کالونی سمیت دیگر جگہوں سے 10 مشکوک اشخاص کو راؤنڈاپ کیا جو کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی ملزمان نکلے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان میں منور، علی، آصف، عرفان، حماد، ساحل، فرخ، وقاص، ابوسفیان، ابوبکر شامل ہیں۔
ملزمان تھانہ باغبانپورہ، لٹن روڈ، اسلامپورہ، اقبال ٹاؤن، نشتر کالونی اور تھانہ رائیونڈ و دیگر کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
