اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: شادباغ میں ناخلف بیٹے نے ماں پر تشدد کے بعد گولی مار دی

30 May 2026
30 May 2026

(ویب ڈیسک)شادباغ کے علاقے میں بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون زاہدہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر کے خلاف اس سے قبل بھی اپنی والدہ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس کے مطابق ملزم جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گھر پہنچا اور والدہ پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی والدہ کو بالوں سے گھسیٹا اور تشدد کے دوران گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر شادباغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے