اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریلوے پولیس ملازم بن کر مسافروں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) ریلوے پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسافروں سے رقم بٹورنے والے ایک نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم عادل عباس ریلوے پولیس ملازم بن کر مسافروں سے کرایہ اور دیگر اخراجات کے نام پر رقم وصول کر رہا تھا، اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے اسے میانوالی ایکسپریس ٹرین سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم ماڑی انڈس سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسافروں کو دھوکا دیتا اور ان سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کرتا تھا۔

ریلوے پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے لاہور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لوٹنے اور سرکاری اہلکار کا روپ دھارنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ریلوے پولیس  نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا غیر قانونی مطالبے کی صورت میں فوری طور پر ریلوے پولیس سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے