اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ گجومتہ یوٹرن کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر دے ماری، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ڈیوٹی پر موجود سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بس ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار بس ڈرائیور کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی، جو چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ہے، پولیس نے متوفین کی نعشیں مردہ خانہ منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے