اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں عید کے تین روز کے دوران چوری و ڈکیتی کی 11 وارداتیں

30 May 2026
30 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے تین روز کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی کم از کم 11 وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں چور ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم حسام یلماز کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر ایک کروڑ 11 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ سیٹ، ہار اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہو گئے۔

اسی علاقے میں گھر کی دیکھ بھال کیلئے رکھے گئے ملازمین پر دبئی میں مقیم خاتون کے گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گارڈن ٹاؤن میں چور تیمور نجم کے گھر سے ایک کروڑ 28 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، جبکہ جنوبی چھاؤنی میں شرجیل کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں بیوی کے 28 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے۔

چوہنگ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پروین پر مالک مکان خالد کے گھر سے 96 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

سندر کے علاقے میں بھی ایک منفرد واردات رپورٹ ہوئی جہاں کام کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین اور ان کے ساتھیوں  نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔

علاوہ ازیں سٹی رائیونڈ، باغبانپورہ، جنوبی چھاؤنی اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی چور گھروں کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے گئے۔

پولیس  نے مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، عید کی تعطیلات کے دوران بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے