اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صرف خدشات پر کسی شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا: عدالت

29 May 2026
29 May 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، قرار دیا کہ صرف خدشات، یا مبہم وجوہات پر شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا۔

عدالت نے شہری کو نائیجیریا جانے سے روکنے کا ایف آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا، فیصلے کے مطابق درخواست گزار  نے تمام دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا، درخواست گزار کے مطابق امیگریشن کلیئرنس اور بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے  نے صرف اس خدشے پر سفر سے روکا کہ شاید دبئی سے واپس نہ آئے، درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سے درخواست گزار کو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اے کو اختیارات حاصل ہیں مگر وہ لامحدود نہیں ہیں، وجوہات ریکارڈ کرنا محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ قانونی تقاضا ہے، انتظامی اختیارات شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق استعمال ہونے چاہئیں۔

فیصلے کے مطابق شہری کی بھائی کے پاس نائجیریا جانے کی وضاحت غیر معقول نہیں تھی، ایف آئی اے  نے مسافر کی وضاحت مسترد کرنے کی کوئی معقول وجہ ریکارڈ نہیں کی، متاثرہ شہری چاہے تو ہرجانے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

عدالت نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات رکھنے والے شہری کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت نے شہری کو نائیجیریا جانے سے روکنے کا ایف آئی اے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا، جسٹس راحیل کامران  نے شہری محمد عباس کی درخواست پر نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ  نے ایف آئی اے کو بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دیں، کسی مسافر کو آف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریر کرنا ہوں گی، مسافر سے پوچھے گئے سوالات اور دیئے گئے جوابات بھی ریکارڈ کئے جائیں۔

فیصلے کے مطابق جہاں ممکن ہو انٹرویو یا گفتگو کو الیکٹرانک طور پر محفوظ کیا جائے، آف لوڈنگ آرڈر یا پروفارما کی کاپی متاثرہ مسافر کو فراہم کی جائے، صرف خدشات، یا مبہم وجوہات پر شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے