اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کی 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کر دی

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف کو سنائی گئی 200 روپے جرمانے کی سزا آئندہ سماعت تک معطل کر دی۔

جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے افضل رؤف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

انسدادِ منشیات عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او افضل رؤف کو 200 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سماعت کے دوران افضل رؤف کی جانب سے وکیل فرخ الیاس چیمہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ وکیل کی جانب سے جرمانے کی رقم بطورِ احتجاج جمع کرانے کی یقین دہانی پر دفتری اعتراض ختم کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپیل پر ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے افضل رؤف کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے اور ان کی سزا آئندہ سماعت تک معطل رکھنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے