اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نامے اور بازار کے بھاؤ میں بڑا فرق، سبزیاں مہنگے داموں فروخت

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری نرخ نامے اور پرچون بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق متعدد سبزیوں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، تاہم بازاروں میں بیشتر سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں بھی قیمتوں میں فرق پایا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں سبزیاں خریدنا پڑ رہی ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کی قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں درجہ اول کا خشک پیاز 230 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول کے ٹماٹر کی قیمت پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔

چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت 420 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ بازاروں میں یہ 480 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ کے ادرک کی سرکاری قیمت 375 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں ادرک 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ لیموں کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ نامے میں 75 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں اس کی قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

سبز مرچ کی سرکاری قیمت 125 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں یہ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی ٹینڈوں کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں ان کی فروخت 220 روپے فی کلو تک جاری ہے۔ آلو کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ نامے میں 45 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول کا آلو 60 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول کی شملہ مرچ 220 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ کھیرے کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو ہے، تاہم بازاروں میں اس کی قیمت 100 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔

بند گوبھی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں یہ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پھول گوبھی کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں اس کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

موٹی پھلیوں کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں یہ 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ بینگن کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو ہے، تاہم بازاروں میں اس کی فروخت 120 روپے فی کلو تک جاری ہے۔ بھنڈی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں بھنڈی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دیسی گاجر کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں یہ 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ گھیا کدو کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو ہے، جبکہ بازاروں میں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔ گھیا توری کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں یہ بھی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

میتھی کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 140 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ مٹر کی سرکاری قیمت 340 روپے فی کلو ہے، تاہم بازاروں میں مٹر 450 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری نرخ نامے اور بازاروں میں قیمتوں کے اس فرق کے باعث شہریوں کو روزمرہ استعمال کی سبزیاں خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے