اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کو اربن فلڈنگ سے بچانے کا عالمی پلان، جاپانی وفد کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) شہر کو اربن فلڈنگ کے خطرات سے محفوظ بنانے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے واسا اور جاپان کے ادارے جائیکا کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 جائیکا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے اعلیٰ سطحی وفد نے واسا لاہور کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور تکنیکی معاونت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے جاپانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سٹارم واٹر مینجمنٹ اور اربن فلڈنگ سے نمٹنا بڑے چیلنجز ہیں، جن کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ جاپانی ٹیکنالوجی کی مدد سے نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران جاپانی وفد نے زیرِ زمین واٹر ٹینکس کے منصوبے کو سراہا، جبکہ واسا کے ڈسپوزل سٹیشنز اور مشینری کی اپ گریڈیشن کے لیے تعاون بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفد نے واسا کے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا، جہاں حکام کو اسکادا (SCADA) سسٹم اور رین گیجز سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ان نظاموں کے ذریعے نکاسیٔ آب کے آپریشنز اور بارشوں کی نگرانی میں مدد ملتی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے جائیکا کی تکنیکی معاونت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون سے شہر میں نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے اور اربن فلڈنگ کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے