اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں دفعہ 144، کھالیں اکھٹی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں

28 May 2026
28 May 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 45 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 38 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے بتایا کہ چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے، پولیس آپریشنز ونگ کی رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، علاوہ ازیں سری پائے بھوننے والے 38 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 26مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں شاہراہوں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے، عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، لاہور پولیس  نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے تدارک کیلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے