اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کل، 4 ہزار 634 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کرینگے

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان کل سجے گا، جس میں پاکستان بھر سے 4 ہزار 634 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

لاہور ووٹرز کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے، جہاں ایک ہزار 498 وکلا بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔

صدر کی نشست پر احسن بھون گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ اور حامد خان گروپ کے امیدوار سردار امان خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سیکرٹری کی نشست پر محمد عارف نواز اور میاں عرفان اکرم آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کے لیے قاضی شہریار اقبال اور سائرہ خالد میدان میں ہیں۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کھرل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدور کی نشستوں پر بھی مختلف امیدوار مدمقابل ہیں۔ پنجاب کی نشست پر چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی، خیبر پختونخوا سے حضرت سعید اور معین الدین ہمایوں، بلوچستان سے عبد المالک بلوچ اور محمد ابراہیم، جبکہ سندھ سے عبد الوہاب بلوچ اور جام آصف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

لاہور کے ووٹرز کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے بار روم میں پولنگ سٹیشن قائم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے