اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی پلان، سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل نگرانی

26 May 2026
26 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق عید کے ایام میں مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مختلف ڈیوٹیوں پر تعینات رہیں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 3 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے، نمازیوں کے تحفظ کیلئے مساجد اور عید گاہوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کئے جائیں گے۔

انہوں  نے شہر بھر میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پیرو فورس کو عبادت گاہوں اور حساس مقامات کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کا حکم دیا گیا ہے، ڈولفن سکواڈ اور پیرو سکواڈ کے 1500 سے زائد افسران و جوان موثر پٹرولنگ اور فوری رسپانس کو یقینی بنائیں گے۔

سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران پبلک پارکس اور تفریحی مقامات پر شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ شہر  کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں اور افراد کی سخت چیکنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں  نے مزید بتایا کہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے