اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیاب، مقررہ اہداف سے زائد کامیابی حاصل

25 May 2026
25 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیرو پولیو پنجاب وژن کے تحت لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔

صوبائی کوآرڈینیٹر عظمیٰ کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی، سی ای او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران مقررہ اہداف سے زائد کامیابی حاصل کی گئی جبکہ تمام انتظامی اہداف بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران مہمان بچوں کی ویکسی نیشن بھی مکمل کی گئی اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی گئی، ویکسی نیشن کے عمل میں سو فیصد تعمیل کو یقینی بنایا گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے فیلڈ سٹاف کی مہارت اور کارکردگی کو بھی سراہا۔

صوبائی کوآرڈینیٹر عظمیٰ کاردار نے کہا کہ مریم نواز شریف کے زیرو پولیو پنجاب وژن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بچوں کو مہلک بیماری سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کی ویکسی نیشن قومی فریضہ ہے اور پولیو سے پاک لاہور کے لیے شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے