اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب حکومت کا ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال بنانے کا فیصلہ

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے نئے کینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال قائم کیا جائے گا، جس پر مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ 26 لاکھ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ہسپتال کا نام سابق خاتون اول کلثوم کے نام پر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ منصوبہ 2026 سے 2029 تک مکمل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق  نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں جدید کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا تاکہ خطے کے مریضوں کو علاج کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں  نے بتایا کہ ہسپتال کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈز رکھے جا رہے ہیں اور حکومت کینسر کے علاج کے شعبے میں اربوں روپے کے نئے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے