اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان میں ایبولا وائرس کا خطرہ انتہائی کم ہے، وزارت صحت

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک)وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں ایبولا وائرس کے حوالے سے خطرات انتہائی کم ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں حالیہ ایبولا وبا کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے اور  ایبولا وائرس کا موجودہ پھیلاؤ صرف افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے۔

 بیان کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا ہے کہ افریقا سے باہر کسی اور ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ اسی طرح پاکستان یا ہمسایہ ممالک میں بھی کبھی ایبولا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

وزارت صحت کے مطابق متاثرہ افریقی ممالک سے محدود سفری روابط کے باعث پاکستان میں خطرہ انتہائی کم ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے احتیاطی نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے تاہم کسی قسم کی سفری پابندیوں کی سفارش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے پیش نظر ملک میں پیشگی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو وباؤں سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ وزارت صحت اور این آئی ایچ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق ایبولا سے بچاؤ کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنا دی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

وزارت صحت نے تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

وزارت صحت نے تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

وزارت صحت نے افریقی ممالک کا سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ملک کی سفری اور طبی ہدایات ضرور دیکھیں۔ حکام کے مطابق پاکستان کے صحت ادارے عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے