اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پولیو مہم ؛تین روز میں 13 لاکھ 41 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) تین روز میں 13 لاکھ 41 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، مجموعی طور پر 9 لاکھ 9 ہزار سے زائد گھرانوں کی کوریج مکمل کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنرز ،عالمی ادارہ صحت کے مبصرین اور ڈی ڈی ایچ اوز نے بھی شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب کی جانب سے مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انسداد پولیو مہم کے تین روز میں اہداف سے زائد کامیابی حاصل کی گئی۔

تین روز میں 13 لاکھ 41 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔مجموعی طور پر 9 لاکھ 9 ہزار سے زائد گھرانوں کی کوریج مکمل کی گئی۔انکاری والدین کے 328 کیسز کو مہم کے دوران کامیابی سے کور کیا گیا۔فیلڈ سپروائزرز کی متحرک مانیٹرنگ کے باعث مہم کا معیار تسلی بخش قرار دی گئی ۔ 

ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک رسائی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔پولیو سے پاک شہر کیلئےتمام محکمے ٹیم بن کر کام کریں ۔شہریوں سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔بچوں کو مہلک بیماری سے بچانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے