اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ایکسپائر سٹارچ تلف

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایکسپائر سٹارچ تلف کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر دیپالپور روڈ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایکسپائر سٹارچ تلف کر دیا گیا، جبکہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو بند کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 30 ہزار 525 کلو گرام سٹارچ تلف کیا گیا، جبکہ 641 بیگ نان لیبل ایکسپائر سٹارچ بھی ضبط کر کے تلف کر دیئے گئے، اتھارٹی نے کمپنی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق ایکسپائر سٹارچ کو بغیر ٹیگ لگائے سٹور میں رکھا گیا تھا اور اسے بطور خام مال مارکیٹ میں سپلائی کیلئے پیک کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران پروسیسنگ ایریا میں صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات بھی سامنے آئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کا کاروبار کرنے والے افراد اور کمپنیوں کو خام مال کی ٹریس ایبلٹی اور مناسب لیبلنگ ہر صورت یقینی بنانا ہو گی۔

انہوں  نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں موجود ہیں اور تیار، ترسیل اور فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے، خام مال سے  لے کر تیار شدہ مصنوعات تک ہر مرحلے پر انسپکشن کی جاتی ہے۔

سید موسیٰ رضا  نے خبردار کیا کہ ایکسپائر اور ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے