اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 321.10 قیمت فروخت : 321.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.51 قیمت فروخت : 372.17
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.03 قیمت فروخت : 196.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.53 قیمت فروخت : 199.89
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.78 قیمت فروخت : 75.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.92 قیمت فروخت : 907.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 452400 دس گرام : 387900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414697 دس گرام : 355572
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7158 دس گرام : 6144
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مقناطیس نگلنے والے بچے کی جان بچا لی

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) غلطی سے مقناطیس کا ٹکڑا نگلنے والے بچے کی جان لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بچا لی۔

اہلخانہ کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے مقناطیس کا ٹکڑا منہ میں ڈال بیٹھا جو خوراک کی نالی سے ہوتا ہوا معدے میں جا پہنچا، بچے کی حالت خراب ہونے پر والد فوری طور پر اسے لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں  لے آئے جہاں ڈاکٹرز  نے فوری طبی امداد فراہم کی۔

ڈاکٹروں نے بروقت اینڈوسکوپی کرتے ہوئے بچے کے معدے سے مقناطیس کا ٹکڑا کامیابی سے نکال لیا، یہ پیچیدہ پروسیجر پروفیسر حسن سلیمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان  نے کامیابی سے مکمل کیا۔

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل  نے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

بچے کے والد  نے کامیاب علاج پر جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے