اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی وصولی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چار سو روپے کے قریب برقرار رکھنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

یہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا پاکستان میں عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، درخواست گزار کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ڈویلپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جو شہریوں پر اضافی مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پر سو روپے سے زائد فی لٹر لیوی وصول کرنا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جبکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنا رہی ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام شفاف بنایا جائے اور فوری طور پر لیوی ٹیکس میں کمی کا حکم دیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ بڑھتی ہوئی پٹرولیم قیمتوں  نے مہنگائی میں شدید اضافہ کر دیا ہے جس سے عام شہری کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے