(لاہور نیوز) عید الاضحٰی کی آمد اور نمازِ جمعہ کے پیش نظر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےشہر بھر کی مساجد، اہم عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ کر دئیے ہیں۔
حکام کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر سکیورٹی الرٹ کر د ی گئی جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اوراس کے علاوہ مساجد کے اطراف گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور پٹرولنگ یونٹس کو عبادت گاہوں کے اطراف مسلسل گشت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر بھر میں قائم ناکوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مشکوک گاڑی یا فرد کو مکمل تلاشی کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران نمازِ جمعہ کی سکیورٹی کا خود موقع پر جائزہ لیں اورسکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و جوان مکمل الرٹ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مساجد کے قریب کھڑا کرنے کے بجائے مناسب فاصلے پر پارک کروایا جائے تاکہ سکیورٹی خطرات کو کم کیا جا سکے۔
فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران خود نمازِ جمعہ کی سکیورٹی انتظامات کا موقع پر جائزہ لیں گے جبکہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور اہلکار مکمل الرٹ رہیں گے۔
