اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیکٹری کا تالا توڑ کر قربانی کا قیمتی بیل چوری، ملزم گرفتار

22 May 2026
22 May 2026

(ویب ڈیسک) رات کی تاریکی میں فیکٹری کا تالہ توڑ کر قربانی کا قیمتی بیل چوری کرنے والا ملزم پولیس کی بروقت کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 15 کی کال پر اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس  نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

اس کارروائی کے دوران کرول گھاٹی کے جنگلاتی علاقے سے ملزم محسن علی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے چوری شدہ قربانی کا بیل بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی پر شہریوں  نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بیل واپس ملنے پر مالکان  نے گجر پورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے