اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شوہر کو بیوی کیساتھ صلح نامے میں طے معاہدہ پر عملدرآمد کرنا ہوگا: عدالت

22 May 2026
22 May 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کو بیوی کے ساتھ صلح نامے میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

 

عدالت نے ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بیوی کو 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس راحیل کامران نے صنم شہزادی کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت کے مطابق بیوی نے شوہر کے خلاف 25 لاکھ روپے ہرجانے کی ڈگری کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا کہ شوہر نے دوسری شادی کے بعد بیوی کو نابالغ بیٹے سمیت گھر سے نکال دیا۔

بعدازاں خاندان کے بڑوں کی مداخلت سے دونوں کے درمیان صلح کا معاہدہ طے پایا، معاہدے کے تحت شوہر نے بیوی کو ماہانہ 2 ہزار روپے خرچہ، نابالغ بیٹے کے لیے 5 مرلہ زمین اور الگ رہائش فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ شوہر نے تین ماہ میں 13 لاکھ روپے سے گھر تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں 25 لاکھ روپے جرمانے کی شرط شامل تھی، بیوی کے مطابق شوہر نے معاہدے پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی گھر تعمیر کیا۔

شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے دباؤ ڈال کر معاہدہ کروایا گیا، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ کے مطابق شوہر نے خود سٹامپ پیپر خریدا اور معاہدہ خفیہ نہیں تھا۔

عدالت نے واضح کیا کہ بیوی معاہدے سے انکار نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد چاہتی تھی اور شوہر اپنی ذمہ داریاں پوری کیے بغیر بیوی کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ بیوی کو 25 لاکھ روپے موجودہ ڈالر ریٹ یا سونے کی قیمت کے مطابق ادا کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے