اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ،ملزم کو جوڈیشل کردیا گیا

22 May 2026
22 May 2026

(ویب ڈیسک)ضلع کچہری لاہور میں اپنی سابق بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز رشتہ داروں کو واٹس ایپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے میں ملوث ملزم سید حمزہ اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایس آئی آصف حسین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ ان کے مطابق ملزم سے موبائل فون اور قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہو چکی ہیں۔

ایس آئی آصف حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، لہٰذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

 

 

مدعیہ کے وکلا سید محسن شاہ ایڈووکیٹ اور ملک عزیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزم نے اپنی بیوی پر ظلم کر کے نازیبا ویڈیو بنائی۔

سید محسن شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم سے دو موبائل برآمد کیے گئے ہیں اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے