اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف یونٹس پر چھاپے، ناقص فلیور جوس کی کھیپ تلف

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ہزار لٹر سے زائد ناقص فلیور ڈرنکس، کیمیکل اور ایکسپائر اشیاء تلف کر دیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے سندر اسٹیٹ، ملتان روڈ، سمن آباد اور کالج روڈ پر واقع 4 فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے، کارروائی کے دوران 3 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ ایک یونٹ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکلز سے تیار ناقص فلیور جوس کی بڑی کھیپ تلف کی گئی، جبکہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

معائنہ کے دوران یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، تعفن زدہ ماحول، گندا پانی، فنگس زدہ فریزر اور زنگ آلود مشینری کا استعمال پایا گیا، اس کے علاوہ فروخت کیلئے تیار اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نہیں تھی۔

ترجمان کے مطابق ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر لازم دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں جبکہ پروڈکشن ایریا میں کاکروچز کی بھرمار دیکھی گئی۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ آئل تبدیلی ریکارڈ، فوڈ سٹوریج اور اشیاء کی ایکسپائری مدت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں 1223 پر رابطہ کریں یا فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیج پر ان باکس کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے