اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، معروف کنفیکشنری یونٹ بند

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر معروف نہاری، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اور کنفیکشنری یونٹ بند کر دیئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر رائیونڈ روڈ، داتا گنج بخش ٹاؤن اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائیاں کی گئیں، 5 مختلف فوڈ یونٹس پر چھاپوں کے دوران 3 مالکان کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق نہاری اور دیگر کھانوں کی تیاری میں کھلے اور ناقص مصالحہ جات استعمال کئے جا رہے تھے جبکہ کچن میں حشرات کی بھرمار اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گندے، بدبودار اور فنگس زدہ فریزرز میں ڈیری مصنوعات اور گوشت کو اکٹھا ذخیرہ کیا گیا تھا، مزید برآں آئل تبدیلی کا ریکارڈ، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔

معائنہ ٹیموں نے خام اور تیار اشیاء پر تاریخِ اجراء اور تاریخِ تنسیخ درج نہ ہونے، پروسیسنگ ایریا میں نسوار اور سگریٹ نوشی، جبکہ غیر فلٹر شدہ پانی کے استعمال جیسے سنگین نقائص بھی سامنے آنے کی نشاندہی کی۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے