اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لبلبے کے کینسر کی خطرناک سٹیج کیلئے نئی دوا امید بن گئی

12 May 2026
12 May 2026

(ویب ڈیسک) نئی کلینیکل تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ڈیریکسون ریسب نامی دوا لبلبے کے کینسر کی خطرناک سٹیج میں مبتلا مریضوں کی بقا کے امکانات کو دوگنا کرنے کیلئے بطور نیا علاج استعمال کی جا سکتی ہے۔

لبلبے کے کینسر کے زیادہ تر مریضوں کو بیماری کا پتہ اُس وقت چلتا ہے جب کینسر جسم میں پھیل چکا ہوتا ہے اور سرجری ممکن نہیں رہتی۔

ایسے حالات میں کیموتھراپی ہی بنیادی علاج بنتی ہے لیکن بدقسمتی سے تشخیص کے بعد زیادہ تر مریضوں کی موت ایک سال کے اندر واقع ہو جاتی ہے۔

مزید یہ کہ 90 فیصد سے زائد مریضوں میں KRAS نامی جینیاتی میوٹیشن موجود ہوتی ہے، جو کینسر کو تیزی سے بڑھاتی ہے، طویل عرصے تک ماہرین کا خیال تھا کہ اس میوٹیشن والے کینسر کا مؤثر علاج ممکن نہیں۔

تاہم گزشتہ دہائی میںRAS انہیبیٹر نامی ادویات ایک امید بن کر ابھری ہیں، جو کینسر سے جڑے تبدیل شدہ جینز، خصوصاً KRAS ، کو نشانہ بنا کر اُن کے اثرات کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے