اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجاد علی نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں مقیم نہیں ہیں، اب ان کی بیرونِ ملک رہائش کی وجہ سامنے آ گئی۔

سجاد علی پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا، ان کی گائیکی اور منفرد انداز کو نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سجاد علی اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں، تاہم ان کے پاکستان چھوڑنے کی وجہ ایک افسوسناک واقعہ بتایا جا رہا ہے، ان کے ایک قریبی دوست نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ گلوکار کراچی میں ڈکیتی کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پوڈکاسٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب سجاد علی دبئی میں موجود تھے تو انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش بھی کی گئی، ایک بھارتی افسر نے انہیں شہریت اختیار کرنے کا مشورہ دیا، تاہم گلوکار کے جواب نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سجاد علی نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں۔”

 اداکار آج بھی اپنے وطن سے اسی طرح محبت رکھتے ہیں جیسے پاکستان میں رہتے ہوئے رکھتے تھے، اور ان کی حب الوطنی پر مداحوں کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے