اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وزیراعلیٰ پنجاب کا50 ایکڑ پرمشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یہ منصوبہ ملک کا پہلا مکمل "اینڈ ٹو اینڈ" میڈیا پروڈکشن حب ہوگا، جس کا مقصد فلمی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کے ساتھ دوبارہ فعال بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم، ٹی وی اور اینیمیشن کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی، جبکہ وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرون ملک انحصار کم کیا جائے گا۔

منصوبے میں جدید سٹوڈیوز، ساؤنڈ سٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس شامل ہوں گے، جبکہ ایک مرکزی جھیل بھی تعمیر کی جائے گی تاکہ مختلف پروڈکشنز کے لیے ماحول تیار کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ میڈیا ٹریڈ حب کے ساتھ فلم اور میوزک سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم سٹی تخلیقی معیشت کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہے اور یہ ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے